مہاراشٹر میں غیر سودی مالیاتی اداروں کا جال پھیلتا جارہا ہے ۔ مختلف
سماجی تنظیمیں اس شعبہ میں آگے آرہی ہیں ۔ جن سیوا کریڈٹ کو آپریٹیو
سوسائٹی کا شمار بھی ایسے ہی اداروں میں ہوتا ہے ۔ جن سیوا سوسائٹی نے
ناندیڑ میں ہزاروں مصیبت زدہ خواتین کو سودی لین دین کے سبب پیدا ہونے والے
مسائل سے بچانے کی کامیاب کوشش کی ہے ۔ جن سیوا سوسائٹی نے قرض کی تقسیم
کے لیے ایک نظام بنایا ہے ۔ دس دس خواتین کے گروپ بنائے گئے ہیں ۔ ابتداء
میں ہر گروپ کو15۔15 ہزار روپئے قرض دیا جارہا ہے ۔ پہلے مرحلے میں دس سے
زائد گروپ کو قرض دیا گیا ہے ۔ جیسے جیسے قرض کی رقم واپس ہوتی جائیگی پھر
ضرورت کے مطابق قرض کی رقم میں اضافہ کیا جائیگا۔ دیئے گئے قرض پر کوئی
اضافی رقم سوسائٹی نہیں وصولے گی ۔ جن سیوا کا یہ غیرسودی سسٹم ان خواتین
کے لیے اندھیرے میں امید کی کرن بن گیا ہے ۔
مہاراشٹر میں غیر سودی مالیاتی اداروں کا جال پھیلتا جارہا ہے ۔ مختلف
سماجی تنظیمیں اس شعبہ میں آگے آرہی ہیں ۔ جن سیوا کریڈٹ کو آپریٹیو
سوسائٹی کا شمار بھی ایسے ہی اداروں میں ہوتا ہے ۔ جن سیوا سوسائٹی نے
ناندیڑ میں ہزاروں مصیبت زدہ خواتین کو سودی لین دین کے سبب پیدا ہونے والے
مسائل سے بچانے کی کامیاب کوشش کی ہے ۔ جن سیوا سوسائٹی نے قرض کی تقسیم
کے لیے ایک نظام بنایا ہے ۔
دس دس خواتین کے گروپ بنائے گئے ہیں ۔ ابتداء
میں ہر گروپ کو15۔15 ہزار روپئے قرض دیا جارہا ہے ۔ پہلے مرحلے میں دس سے
زائد گروپ کو قرض دیا گیا ہے ۔ جیسے جیسے قرض کی رقم واپس ہوتی جائیگی پھر
ضرورت کے مطابق قرض کی رقم میں اضافہ کیا جائیگا۔ دیئے گئے قرض پر کوئی
اضافی رقم سوسائٹی نہیں وصولے گی ۔ جن سیوا کا یہ غیرسودی سسٹم ان خواتین
کے لیے اندھیرے میں امید کی کرن بن گیا ہے ۔
غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والی یہ خواتین پچھلے کئی سالوں سے نجی
فائنانس کمپنیوں سے قرضے لیکر مختلف مسائل کا شکار ہورہی تھیں ۔ قرض کی
ادائیگی میں دیری ہونے پر انہیں معاشی اور سماجی طورپر استحصال کا شکار
بننا پڑ رہا تھا ۔ ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جن سیوا کریڈٹ کو
آپریٹیو سوسائٹی نے پہل کی ہے ۔ جن سیوا سوسائٹی نے ایک تقریب کے دوران
غیر سودی قرض جاری کیے ہیں ۔ جن سیوا سوسائٹی مصیبت زدہ خواتین کو نہ صرف
غیر سودی قرض دے رہی ہے بلکہ وقفہ ۔ وقفہ سے تربیتی اجلاس منعقد کر کے
انہیں روزگار سے متعلق موثر رہنمائی بھی کی جارہی ہے ۔
کے نئے نئے شعبوں کے بارے میں معلومات دی جارہی ہے تاکہ یہ خواتین اپنے
معمولات زندگی کے ساتھ ساتھ خود روزگار کے حصول کے قابل بن کر معاشی طورپر
خود مختار ہوسکیں اور انہیں مستقبل میں کسی سے بھی قرض لینے کی ضرورت ہی
نہ پڑے ۔